افغان سفیر کی بیٹی کا اغوا شرمناک‘ وزیراعظم استعفا دیں‘احسن اقبال

79

بدوملہی (آن لائن) مسلم لیگ ن کے جنرل سیکرٹری، سابق وفاقی وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کو معاشی طور پر تباہ کرنے کے بعد سیکورٹی کی صورتحال بھی بدتر کر دی گئی ہے‘ وفاقی دارالحکومت میں افغان سفیر کی بیٹی کا واقعہ پاکستان کے لیے نہایت قابل شرم ہے ‘یہ حکومت کی ناکامی ہے جس پر وذیر اعظم اور وزیر داخلہ کو استعفا دینا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ نااہل اور ناکام حکومت نے شدید گرمی اور عید الضحی کے موقع پر بجلی کی بد ترین لوڈ شیڈنگ کر کے عید قربان سے پہلے عوام کو قربانی کا بکرا بنا دیا ہے‘ پاکستانی عوام اس شدید گرمی میں دیہی اور شہری حلقوں میں 6،6 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ سے بلبلا اٹھے ہیں۔