مومن آباد میں مکان کی دیوار گرنے سے ایک شخص شدیدزخمی ہوگیا

379

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مومن آباد الواجد ٹائون سیکٹر F/4 میں مومن آباد جنرل اسپتال کے قریب ایک مکان کی دیوار گرنے سے 36سالہ عدنان حسین قریشی ولد خادم حسین قریشی شدید زخمی ہوگیاجس کو نازک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔