حیدر آباد میں بجلی کا بدترین بحران ہے،صابر قائمخانی

119

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد شہر و لطیف آباد میں بجلی کا بدترین بحران چل رہا ہے، شہر و لطیف آباد کے بیشتر علاقہ میں ٹرانسفارمرز کے نہ ہونے اور چھوٹے چھوٹے فالٹس کے ہونے کیوجہ سے بجلی کا بحران ہے۔ان خیالات کا اظہار حق پرست رکن قومی اسمبلی انجینئر صابر حسین قائمخانی نے حیسکو چیف ایگز یکٹو آفیسر ریحان حمید و دیگر افسران کے ساتھ حیسکو کانفرنس ہال میں بجلی سے متعلق مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع ایم کیوایم پاکستان ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے اراکین کمیٹی جاوید جبار، وسیم بیگ، حق پرست رکن صوبائی اسمبلی ندیم احمد صدیقی اور حیسکو کے افسران بھی موجود تھا۔