محمد حسین محنتی ودیگر کا غیور ہاشمی کی وفات پر اظہار تعزیت

155

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی اورقیم کاشف سعید شیخ ودیگر ذمے داران نے فاران کلب کے صدر اور سابق رکن قومی اسمبلی مظفر احمد ہاشمی مرحوم کے چھوٹے بھائی غیور ہاشمی کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی ناظم عمومی محمد دین منصوری اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے فاروق اعظم مسجد نارتھ ناظم آباد میں مرحوم کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔