صوبائی وزیراطلاعات کی پیرپگارا اوران کے بھائی سے تعزیت

106

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے پیر پگارا کی رہائش گاہ پہنچ کر پیر صاحب پگارااور صدر الدین شاہ راشدی سے ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اس موقع پر پیر راشد شاہ بھی موجود تھے۔ صوبائی وزیر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا بھی کی۔