جمعیت علما اسلام کا بلدیاتی انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا اعلان

63

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جمعیت علما اسلام کا کراچی شہر کے تمام کنٹونمنٹ بورڈز میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ ، مقامی ذمے داران سے امیدواروں کی فہرستیں طلب کرلی گئیں ، امیدواروں کے نام فائنل کرکے جلد اعلان کریں گے، ان خیالات کا اظہار جمعیت سیکرٹریٹ کراچی میں جے یوآئی سندھ کی عاملہ ، ضلعی امرا و نظما اور بزنس فورم معاونین کے مشترکہ اجلاس سے صوبائی ذمے داران نے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس صوبائی نائب امیر مولانا عبد الکریم عابد کی صدارت میں ہوا ۔ اجلاس میں مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری، مولانا محمد غیاث، مولانا امین اللہ ، ڈاکٹر نصیرالدین سواتی ودیگر شریک ہوئے۔