مبینہ خودکشی اور دیگر واقعات میں 3 افراد جاں بحق

116

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر میں خودکشی اوردوسرے حادثات واقعات میں3 افراد جاںبحق اور ایک زخمی ہوگیا،تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن نمبر 10 بسم اللہ کالونی کبڈی گراؤنڈ کے قریب ایک گھر سے 55 سالہ بابر جہانگیر ولد فضل حسین کی لاش برآمدہوئی ، جس کی موت گلے میں پڑے پھندے کی وجہ سے ہوئی تھی ۔لنک روڈ سمندری بابا کٹ کے قریب جھاڑیوں سے ایک30سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی جس کو گولیاں مار کے قتل کیا گیا تھا،پولیس کے مطابق مقتول کو اغو اء کے بعد کسی اور مقام پر قتل کیا گیا اور لاش مذکورہ مقام پر پھینک دی گئی پولیس کولاش کے پاس سے ایسی کوئی چیز نہیں ملی جس سے اس کی شناخت ہوسکے پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے بعد تلاش ورثا کے لیے ایدھی سرد خانے میں جمع کروادی ،رنچھوڑ لائن چوڑیوں والی گلی صابری مسجد کے قریب گھر سے65سالہ علی ولد ابوبکر 2 دن پرانی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس موقع پرپہنچگئی جس نے لاش کو اسپتال منتقل کیا پولیس کے مطابق متوفی گھر میں اکیلا ہی تھالاش پر کسی قسم کے تشدد یا زخم کا نشان نہیں موت بظاہر طبعی لگتی ہے تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں سامنے آسکے گینارتھ کراچی میں صبا سینما کے قریب مسلح رہزنوں نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران 50سالہ سلیم ولداحمد علی کو فائرنگ کر کے زخمی کردیا اور فرار ہوگئے جب کہ زخمی کو موقع پر پہچنے والی پولیس نے اسپتال منتقل کردیا۔