شعبہ اطفال نارتھ کراچی میں بچوں کے لیے پروگرام

114

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شعبہ اطفال نارتھ کراچی ضلع شمالی کے تحت قرآن مرکز متصل مسجد گلشن عثمان نارتھ کراچی میںبچوں کاپروگرام منعقد کیا گیا۔جس میں قربانی کی کہانی مکٹی میڈیا پر یزنیٹیشن کوئز مقابلہ اورانعامات دیے گئے۔ڈپٹی سیکرٹری نارتھ کراچی ناظم شعبہ اطفال ضلع شمالی حماد ظہیرنے کہا ہے کہ معاشرہ بے راہروی کا شکار ہورہا ہے جس کی بنیادی وجہ اسلام سے دوری ہے،معاشرے کے چلن اورنت نئی دلچسپییوںکی وجہ سے بچے کنفیوژن کا شکار ہیں اورانہیںاچھابراسمجھنے میںدشواری ہورہی ہے، یہی وجہ ہے کہ وہ غلط ہاتھوں میں جارہے ہیں، ہمیں بچوں کی اصلاح کرنی ہوگی اور ان کی تربیت کرکے پرامن فلاحی معاشرے کا اہم فرد بنا نا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ والدین اوراساتذہ کو بچوں کی تعلیم وتربیت پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔