پرسنل الاؤنس میں نوٹیفکیشن کے برعکس اضافہ،ملازمین مشتعل

174

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی حکومت نے مالی سال 2021-22ء کے سالانہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد، پنشن میں 10 فیصد اور گریڈ ایک تا گریڈ پانچ کے ملازمین کی تنخواہوں میں تفاوت کے خاتمے کیلیے گریڈ ایک کو 1900، گریڈ 2 کو 1500، گریڈ تین کو 900 اور گریڈ 4 تا گریڈ 5 کو 250 روپے بطور پرسنل الائونس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس سے درجہ چہارم کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن عملی طور پر جب تنخواہیں پاس ہونے لوکل فنڈ آڈٹ پہنچیں تو گریڈ ایک کے ملازم کو 1900 کی بجائے00 3 سے500 روپے اور اسی طرح گریڈ پانچ تک کے ملازمین کو صرف دوسو سے پانچ سو روپے تک کا اضافہ دیا گیا ہے جس سے ملازمین میں شدید غصہ پیدا ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او زیڈ ٹی گرانٹ تاخیر سے جاری ہونے، تنخواہیں پیر 19 جولائی تک آخری ورکنگ ڈے کو جاری کرنے کی امید ہے۔