جماعت اسلامی کورنگی شرقی کے تحت بچوں کے لیے تحائف

105

کراچی(اسٹاف رپورٹر)نسل نو کو تحریک سے وابستہ کرنے کے لیے انہیں چرم قربانی اور اجتماعی کیمپوں میں لایا جائے اور انھیں سمجھایا جائے کہ طرح سے ہم کام کرتے ہیں۔بچے ہمارا مستقبل ہیں آئندہ تحریک کی باگ دوڑ ان کو ہی سنبھالنی ہے۔یہ بات جماعت اسلامی ضلع کورنگی کے امیر عبدالجمیل خان نے جماعت اسلامی علاقہ کورنگی شرقی کے تحت تقسیم انعامات بسلسلہ چرم قربانی مہم کے سلسلے میں منعقدہ اجتماع اور چھوٹے بچوں میں تحائف کی تقسیم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس موقع پر ناظم علاقہ محمد شعیب ایاز،نائب ناظمین علاقہ عبدالوحید خان،محمد عظیم مجاہد، اقبال صدیقی نے بھی خطاب کیا۔جبکہ عاشق علی خان،منصور احمد اور سابق یوسی ناظم محمد قاسم خان بھی موجود تھے۔عبدالجمیل خان نے کہا کہ چرم قربانی مہم۔میں ہمارا ایک ایک کارکن اس کا پورا گھر اور اس کے چھوٹے چھوٹے بچے بھی اس مہم میں بھرپور طریقے سے حصہ لیتے ہیں اور اپنی عید کی خوشیاں اپنے غریب بہن بھائیوں کی خوشیوں پر قربان کر تے ہیں۔انہوں نے کہا ان تمام نیکیوں کا اجر اللہ پاک ہی دے سکتا ہے۔جماعت اسلامی چھوٹے اور معصوم بچوں میں تحریک پیدا کرنے اور انھیں فلاحی کاموں کی جانب راغب کرنے کے لیے چھوٹے معصوم بچوں میں انعامات تقسیم کرتی ہے تاکہ ان میں اور زیادہ جوش اور ولولہ پیدا ہو اور یہ بڑے ہوکر تحریک کے ساتھ وابستہ ہو جائیں۔