این ایل ایف نے پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ مسترد کردیا

203

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی نے کہا ہے بجٹ کے بعد دوسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ مزدوروں پر بجلی بن کر گرا ہے ہم اسے مسترد کرتے ہیں اور مطالبہ کر تے ہیں کہ یہ اضافہ فوری واپس لیا جائے۔ حکومت نے پٹرول کی بلند ترین قیمت کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ ڈالا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے مہنگائی کا طوفان آئے گا جو پہلے ہی سونامی کی شکل میں غریب عوام کو جکھڑے ہوئے ہیں مہنگائی کے ستائے عوام اس ظلم سے بھاگ کر کہاں جائیں کس سے فریاد کریں ہر طرف سے ظلم کے نظام میں گھیرے عوام سخت پریشان ہیں۔ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل سرنگوں ہوچکی ہے عالمی ایجنڈے اور سودی نظام نے ملک جڑیں کھوکھلی کر دی ہیں۔ حکومت فی الفور اضافہ واپس لیاشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں ۔ مزدور اس ہوش ربا مہنگائی، بیروزگاری کے خلاف تحریک جاری چلائیں گے۔