عیدپرکنٹی جنسی اوررین ایمرجنسی پلان تشکیل دیدیا‘ایڈمنسٹریٹر کورنگی

67

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی کا ایکشن ،بلدیہ کورنگی اور واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نکاسی آب کے نظام کی بہتری کے حوالے سے متحرک ہوگئی برساتی نالوں کی صفائی اور سیوریج فلو کی درستگی کے حوالے سے مشترکہ اقدامات جاری ہیں ،بلدیہ کورنگی نے عید قرباں پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اُٹھا کر بروقت ٹھکانے لگا نے اور متوقع برسات کے پیش نظر عید الاضحی کنٹی جنسی اور رین ایمرجنسی پلان تشکیل دے دیا ہے دستیاب مشینری اور افرادی قوت کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر کورنگی عرفان سلام میروانی نے واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور بلدیہ کورنگی کے افسران کے ہمراہ ضلع کورنگی کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے نکاسی آب کے نظام کے حوالے سے جاری انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ ذمہ دران کو ہدایت کی کہ عید الاضحی پر ضلع کورنگی کی حدود میں نکاسی آب کے نظام کو درست کیا جائے مزید متوقع برساتی صورتحال سے نمٹنے اور بارش کے پانی کی باآسانی نکاسی کے حوالے سے برساتی نالوں اور نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کے نظام کی درستگی کے ساتھ ساتھ سیوریج فلو کو درست کیا جائے ۔