طالبان کے باب دوستی پر قبضہ کے بعدافغان بارڈر کھول دیا گیا

400

چمن: طالبان کے باب دوستی پر قبضہ کرنے کے بعد پاک افغان بارڈر باب دوستی کو 2روزہ بندش کے بعد پید آمدورفت کیلیے کھول دیا گیا،تجارتی سرگرمیاں اب بھی معطل ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان طالبان کمانڈر اور پاکستانی سیکیورٹی حکام کا پہلا رابطہ اجلاس منعقد کیا گیا ، جس کے بعد افغان بارڈر کو دونوں طرف کے لیے کھو ل دیا گیا ہے، جس کےبعدپاکستانی اور افغانی شہری بارڈر سے گزر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ طالبان نے قندھار ، فراہ ، روزگان کے کئی علاقوں پر قبضہ کرلیا ہے، طالبان نے گزشتہ روز باب دوستی پر قبضہ کرلیا تھا جہاں امارات اسلامیہ کا پرچم لہرایا گیا ہے، جس پر کلمہ طیبہ لکھا ہوا۔