لاہور: سابق اولمپئن نوید عالم انتقال کرگئے

325

لاہور: دنیائے ہاکی کے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی نوید عالم خون کے سرطان (بلڈ کینسر) کے مرض میں مبتلا انتقال کر گئے، وہ شوکت خائم اسپتال لاہور میں زیرعلاج تھے۔

تفصیلات کے مطابق نوید عالم کی بیٹی ہاجرہ نے افسوسناک خبر کی تصدیق کی ہے، بیٹی نے بتایا کہ نوید عالم کی گزشتہ رات شوکت خانم اسپتال لاہورمیں کیموتھراپی ہوئی تھی۔

انہوں نے بتایاکہ نوید عالم کی گزشتہ رات لاہور کے کینسر اسپتال میں پہلی کیموتھراپی ہوئی تھی جس کے بعد  ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر والد کو آئی سی یو منتقل کیا گیا تاہم وہ خالقِ حقیقی سے جاملے۔

اولمپین نویدعالم کی نماز جنازہ رات 10کمپنی باغ میں ادا کی جائے گی اور انہیں نبی پورہ کےآبائی قبرستان میں سپردخاک کیا جائے گا۔

میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994 کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جبکہ  اہل خانہ کا کہنا ہے کہ  طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم نے اسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا تھاجہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہو ئی ہے۔

ڈاکٹرز نے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا گیا تھا، جس پر نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھائی تھی جبکہ صوبائی وزیر کھیل پنجاب نے کہا کہ اولمپیئن نوید عالم کی وفات پرافسردہ ہوں، اللہ تعالیٰ نوید عالم کو جنت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔

علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے اٹھائی ہے اس حوالے سے سندھ حکومت کے ٹیکنیکل آفیسر فیض منگی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر شوکت خانم اسپتال کو خط لکھ دیا ہے اور ان کے علاج کے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

خیال رہے وید عالم 1994کے ہاکی ورلڈکپ کی فاتح پاکستان ٹیم کے رکن تھے جب کہ اولمپکس ، چیمپئنز ٹرافی اور ایشین گیمز سمیت بے شمار ایونٹس میں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

نوید عالم پاکستان ہاکی ٹیم، چین ہاکی ٹیم اور بنگلا دیش ہاکی ٹیم کے بھی کوچ رہ چکے  تھے اور آج صبح کینسر کے مرض میں مبتلا دنیا سے رخصت ہوگئے۔