ایرانی دارالحکومت تہران میں پُراسرار دھماکا

569

تہران: ایران میں پُراسرار دھماکا ہوا ہے جس میں ہلاکتوں کی اطلاعات نہیں ہیں۔

خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کے دارالحکومت تہران کے شمالی علاقے میں ایک پارک کے اندر دھماکا ہوا ہے جس میں  اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

تہران کے ڈپٹی گورنر حامد رضا نے جائے دھماکا کا دورہ کیا۔ اس دوران رائٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے حامد رضا نے بتایا کہ پارک میں ایک نامعلوم چیز پھٹنے سے دھماکا ہوا ہے، دھماکے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

ڈپٹی گورنر نے کہا کہ دھماکے کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں، تحقیقات میں تمام پہلو کا جائزہ لے کر تفصیلات جاری کریں گے۔