واشنگٹن : سعودی نائب وزیردفاع کا امریکا کا دورہ ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں

237
واشنگٹن: سعودی نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان السعود امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور دیگر حکام سے ملاقاتیں کررہے ہیں

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے واشنگٹن میں امریکی وزیردفاع لائیڈ آسٹن ،جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملر اور دیگر اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقات کی ۔ اس دوران امریکی عہدے داروں نے سعودی عرب کے حق دفاع کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ۔ جنوری میں ڈیموکریٹک جوبائیڈن کے منصب صدارت سنبھالنے کے بعد سعودی عرب کے کسی اعلیٰ عہدہ دار کا واشنگٹن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری جین ساکی نے بتایا ہے کہ شہزادہ خالد نے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے بھی ملاقات کی ہے اور ان سے خطے میں ایران کی تخریبی سرگرمیوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی ہے۔ انہوں نے امریکا کے خصوصی ایلچی برائے یمن ٹم لنڈرکنگ سے ملاقات کی،جس میں یمن کی تازہ صورت حال کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے رابطہ کار برائے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقا بریٹ میکگرک بھی موجود تھے۔ امریکی حکام نے سعودی عرب کی جانب سے یمنی عوام اور حکومت کی حمایت جاری رکھنے پر حمایت کا اعلان کیا۔