نوشہرو فیروز،مسلح افراد کی کار پر فائرنگ،4 افراد جاں بحق

126

نوابشاہ( رپورٹ کاشف رضا)نوابشاہ کے نزدیک دریا خان مری میں مسلح افراد کی کار پر اندھا دھند فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے پولیس۔تفصیلات کے مطابق نوشہروفیروز پھل رابطہ سڑک (لنک روڈ) پر گاو¿ں ہاشم پھل کے پاس مسلح افراد نے نوشہروفیروز عدالت میں شنوائی کے بعد واپس گاو¿ں حسین بخش وگن جانے والی کار پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں صدام وگن، استاد عطا محمد وگن، امید علی وگن اور کار ڈرائیور لیاقت لغاری جان بحق ہو گئے، عینی شاہدین کے مطابق پہلے سے تاک میں بیٹھے ہوئے مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ فائرنگ میں امید علی وگن شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، واقعے کے بعد پھل پولیس موقع پر پہنچ گئی، پھل پولیس کے مطابق واقعہ وگن اور مری برادری کے درمیان جاری دشمنی کا نتیجہ ہے، چند ماہ قبل مری برادری کے نوجوان بلاول مری کا قتل ہوگیا تھا جس کے قتل کے الزام میں صدام وگن اور امید علی وگن جیل تھے اور ضمانت پر رہائی کے بعد نوشہروفیروز کی عدالت سے شنوائی بعد واپس اپنے گاو¿ں حسین بخش وگن جارہے تھے۔ دوسری طرف 4 اموات کے بعد علاقے میں کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے ،دونوں جانب کی برادری مورچہ بند ہوگئی ہیں، ذرائع کے مطابق علاقہ میں کشیدہ صورتحال کے باعث پولیس نفری کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔