مولانا سید سلیمان جامعۃ العلوم بنوری ٹاؤن کے مہتمم مقرر

1057

کراچی (اسٹاف رپورٹر )جامعۃ العلوم الاسلامیہ علامہ بنوری ٹائون کے سابق مہتمم و شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر کے سانحہ انتقال سے خالی ہونے والے دونوں عہدوں پر تقرر کے لیے جامعہ کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں اتفاق رائے سے نائب مہتمم مولانا سید سلیمان بنوری کو مہتمم ‘ مولانا سید احمد یوسف بنوری کونائب مہتمم جبکہ مولانا انور بدخشانی کو شیخ الحدیث مقرر کیا گیا ہے‘مولانا سید سلیمان بنوری محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کے چھوٹے فرزند ہیں‘ شیخ الحدیث ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر رحمہ اللہ کی غیر موجودگی میں ان کے تمام امور کی نیابت بھی کرتے رہے۔نائب مہتمم مولانا احمد یوسف بنوری محدث العصر علامہ سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ کے پوتے اور حضرت مولانا سید محمد بنوری شہید رحمہ اللہ کے بیٹے ہیں۔