نکاح خواہ کی غلطی سے مرد کی زندگی تباہ ہوگئی

871

لاہور : مرد نکاح نامہ پُر کرتے وقت ہوجائیں  ہوشیار ورنہ بعد میں نقصان اُٹھانا پڑے گا،نکاح خواں کی دانستہ یا غیر دانستہ غلطی سے مطلقہ خاتون فائدہ اٹھا گئی جس نے اپنے شوہر کو طلاق دے دی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک  خاتون نے نکاح فارم میں شامل کالم 18 کی شک کو پُر کرنے کے بجائے اسے خالی رکھا، نکاح فارم کے کالم 18 میں ایک شک یہ بھی شامل ہے کہ طلاق کا اختیار بیوی کو دیا جاتا ہے یا نہیں۔

کالم 18خالی ہونے کی بنا پر خاتون نے جعل سازی سے فارم میں اپنا اختیار خود ہی حاصل کر کے اپنے شوہر کو طلاق دے دی، جس کے بعد شوہر انصاف کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گیا۔

 جبکہ اس سلسلے میں قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا ایک فیصلہ موجود ہے جس میں طلاق کا اختیار صرف مرد کو دیا گیا ہے،جس کے بعد کالم 18 کی مجوزہ شکوں کو غیر قانونی اور غیر شرعی قرار دے رکھا ہے۔

 متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ اس کی سابقہ اہلیہ نے نکاح خواہ کی غلطی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نکاح نامے  میں لڑکے کی جانب سے اہلیہ کو طلائی زیورات اور 5 مرلے کا ایک مکان دینے کا وعدہ کیا ہوا ہے۔