سعودیہ: کوروناوائرس کے ڈیٹا میں جعلسازی، وزارت صحت ملوث

451

کوروناوائرس ڈیٹا میں ردوبدل کرنے پر سعودی وزارت صحت سے وابستہ متعدد حکام کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت صحت کے متعدد ملازمین پر یہ الزام ہے کہ انہوں نے رشوت کے بدلے لوگوں کے کورونا وائرس ویکسین کے ریکارڈ میں ترمیم کی ہے۔

سعودی کنٹرول اینڈ اینٹی کرپشن کمیشن جسے نزاہا کے نام سے جانا جاتا ہے ، نے کہا ہے کہ اس نے سماجی رابطوں کی سائٹس پر اشتہارات کا جائزہ لیا جس میں کورونا سے متاثرہ اشخاص کی حیثیت وائرس سے محفوظ اور غیر مامون لوگوں کی حیثیت ویکسینیشش والے افراد میں تبدیل کی جارہی ہے۔

ادارے سے منسلک حکام نے فیس کے بدلے میں جعلی ڈیٹا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کیا۔

وزارت صحت کے عملے کے ساتھ ساتھ جن لوگوں نے کوروناوائرس سے متعلق اپنی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لئے ادائیگی کی، انھیں بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ اس معاملے میں ملوث 12 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے جن میں سعودی ، یمنی اور شامی شہری شامل ہیں۔