سستی سبزی بیچنے کے جرم میں گرفتار شہری نے ضمانت کرالی

227
FILE PHOTO

لاہور: سستی سبزی بیچنے کے جرم میں گرفتار شہری نے ضمانت کرالی۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق ملزم محمد وقاص نے سیشن کورٹ سے عبوری ضمانت کرائی، عدالت نے ملزم کو 7 جولائی تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں شہیری نے مؤقف اختیار کیا کہ میں شہریوں کی سہولت کے لیے سستی سبزی فروخت کرتا ہوں۔

رائیونڈ پولیس نے 27 جون کو سستی سبزی فروخت کرنے کے جرم میں شہری کو گرفتار کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ سبزی فروخت سرکاری ریٹ لسٹ سے کم قیمت میں سبزی فروخت کر رہا تھا جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کاشف کے مطابق دوران چیکنگ سبزی فروش کے پاس ریٹ لسٹ موجود نہیں تھی  اور وہ بھنڈی، ٹماٹر و دیگر سبزیاں سرکاری نرخ نامے سے کم پر فروخت کر رہا تھا، دکان دار نے ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہیں کی ہوئی تھی۔