پیمپر تبدیلی سے پہلے بچوں کی اجازت، والدین نے ادارے کو آڑے ہاتھوں لے لیا

343

ایک آسٹریلیائی نرسری نے والدین کو تجویز دی ہے کہ وہ اپنے بچے کے پیمپر کو تبدیل کرنے سے پہلے ان کی رضامندی لے لیں۔

یہ بات ‘آل اباؤٹ چلڈرن’ نامی نرسری نے کی ہے۔ ادارے نے اپنے بلاگ پوسٹ میں کہا کہ والدین کو چاہئے کہ وہ کم عمری ہی سے بچوں کو سکھائیں کہ کسی بھی کام سے پہلے دوسرے کی اجازت لینی چاہیے۔

ادارے نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹا بچہ کھیلتے وقت ڈسٹرب ہونا پسند نہیں کرتا لہٰذا ایسے مواقع پر والدین انتظار کریں۔