بچوں میں ضدی پن اور بدتمیزی مرض کی علامت بھی ہوسکتی ہے

473

او ڈی ڈی (Oppositional Defiant Disorder). چھوٹے بچوں میں یہ بیماری عمومی طور پر پائی جاتی ہے۔

او ڈی ڈی منفی ، دشمنانہ اور ناپسندیدہ سلوک کا ایک مرکب ہے۔ یہ لڑکیوں کے مقابلے لڑکوں میں زیادہ عام ہوتا ہے جب تک کہ دونوں بلوغت کو نہ پہنچ جائیں، بلوغت میں اس بیماری کی شرح تقریباً یکساں ہوجاتی ہے۔

اس بیماری کی علامتیں درجہ ذیل ہیں۔

1) اکثر غصہ آنا

2) بڑوں کے ساتھ بحث کرنا

3) بڑوں کی باتوں کو نہ ماننا اور اصولوں کی خلاف ورزی کرنا

4) لوگوں کو جان بوجھ کر غصہ دلانا

5) اپنی غلطیوں کا الزام دوسروں پر دالنا۔

6) دوسروں سے جلد ناراض ہوجانا

7) فوراً بدلہ لینا

علامات کا زیادہ تر انحصار حیاتیات ، جینیاتیات یا ماحول پر ہوتا ہے۔ حیاتیاتی طور اس طرح کہ متاثرہ بچوں کے دماغ میں کیمیکلوں سے متعلق مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ جینیاتی لحاظ سے اگر ماضی میں خاندان میں کسی کو اس قسم کے نفسیاتی مرض ہوا ہو تو ویسی علامات بچوں میں او ڈی ڈی کی شکل اختیار کرسکتی ہیں۔ ماحولیات کا اثر بھی بہت اہم ہے۔ خاص طور پر بچوں کی گھریلو زندگی۔

اس مرض کا علاج بچے اور اہلخانہ کی طرزِ زندگی پر منحصر ہوتا ہے۔ معالجے میں ادویات بھی شامل ہوتی ہیں۔ اگر بروقت اس کی تشخیص نہیں ہوتی تو بصورت دیگر بچے کی یہ کیفیت وقت کے ساتھ ساتھ مزید خراب ہوسکتی ہے۔