تحقیق: نوجوانوں کے بال سفید کیوں ہورہے ہیں؟

633

نیویارک: بال سفید کیوں ہوتے ہیں، محققین نے وجہ دریافت کرلی ہے اس بات کی اور ان کا کہنا ہے کہ یہ فطری اصول ہے کہ بڑھاپے میں داخل ہونے کے بعد بالوں پر سفیدی آنا شروع ہوجاتی ہے لیکن دنیا بھر میں اب نوجوانی میں ہی کئی افراد کو بالوں کی سفیدی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جبکہ طبی ماہرین بالوں کی سفیدی کی وجہ جاننے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

بین الاقوامی سائنس رپورٹس کے مطابق  اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ کچھ لوگوں کے بال کم عمری میں ہی سفید یا سرمئی ہوجاتے ہیں، جس کی متعدد وجوہات سامنے آئیں مگر اب کولمبیا کے تحقیق کاروں نے اس تبدیلی کی وجہ اہم اور بنیادی تلاش کرنے کا دعویٰ کردیا ہے۔

جنوبی امریکا میں واقع ملک کولمبیا میں ہونے والی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ  نفسیاتی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے بال سفید ہوجاتے ہیں جبکہ کولمبیا یونیورسٹی آف فزیشنز اینڈ سرجنز کی تحقیق میں پہلی بار ہوا ہے یہ شواہد ایک مکمل تجزیہ کے بعد سامنے آئے ہیں، ذہنی اور نفسیاتی دباؤ بالوں کے سفید ہونے کی وجوہات ہیں، تاہم لوگوں کے بالوں کا رنگ سرمئی ہونے کی وجہ بھی ان کے نفسیاتی عوارض یا دباؤ کا سبب ہیں۔

جرنل ای لائف میں شائع ہونے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق  ماہرین کی جانب سے چوہوں پر کیے گئے اس تجربے کے تقابل کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ ذہنی دباؤ سے سفید ہونے والے بال مستقل ایسے ہی رہتے ہیں۔

دوسری جانب ماہرین کا ماننا ہے کہ جن لوگوں میں وٹامن ب 12 کی کمی ہوتی ہے اور جنہیں تھائی رائیڈ کے مسائل کا سامنا ہو ان کے بال جوانی میں سفید ہوجاتے ہیں اور یہ عام وجوہات سمجھی جاتی ہیں جبکہ مضر صحت کھانا (جنک فوڈ) کے زیادہ استعمال سے کم عمری میں بالوں پر سفیدی چھانا شروع ہوجاتی ہے۔

تحقیق کے دوران اُن سیکڑوں نوجوانوں کا ڈیٹا اکھٹا کیا گیا جن کے بال سفید ہوچکے تھے۔

تحقیقی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وہ افراد جو مسلسل ذہنی تناؤں کا شکار رہتے ہیں یا زیادی فکر مند رہتے ہیں ان میں بال سفید ہونے کی وجہ عام ہے جبکہ تناؤ سے اسٹیم سیلز متاثر ہوتے ہیں جن کی وجہ سے بالوں کی نشونما نہیں ہوپاتی۔

ماہرین کے مطابق اگر متاثرہ نوجوان نفسیاتی دباؤ سے نجات حاصل کرلیں اور ذہنی پریشانی کو کم کریں تو اُن کے بالوں کا رنگ دوبارہ سے سیاہ ہوجائے گی۔

تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کسی دن ایسی فارماسیوٹیکل ڈرگز مارکیٹ میں آ جائیں گی جن سے کم عمری میں سفید ہونے والے بالوں کا علاج ممکن ہو سکے گا۔