یہ کسی مشیر یا وزیر کا نہیں بلکہ زکوٹا جن کا بجٹ ہے، ترجمان ن لیگ

273

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ یہ کسی مشیر یا وزیر کا کام نہیں بلکہ یہ زکوٹا جن کا بجٹ ہے، جس نے کہا کہ مجھے کام بتاؤ میں کیا کروں،میں کس کو کھاؤ؟حکومت کا زکوٹا جن چینی، آٹا ،دوائیں سب کھاگیا،اسی جن نے پارلیمنٹ پر حملہ کیا اور صحافیوں پر فائرنگ کی۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں مریم اورنگزیب نے بجٹ کے حوالے سے طنز کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نہ نااہل ہیں ، ناہی جھوٹے ہیں، نہ ہی کرپٹ ہیں، نہ چور ہیں اور نہ ہی وہ یوٹرن لیتے ہیں،یہ تمام شعبے انہوں نے زکوٹا جن کے حوالے کیے ہوئے ہیں،کوئی ایسا شعبہ نہیں جس میں خون نہ چوسا گیا ہو۔

ن لیگ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وفاقی بجٹ خون چوس اور ہڈی توڑ بجٹ ہے، جس میں بچوں کے دودھ ، گھی، چینی ، ایل این جی اور ادویات میں 70فیصد اضافہ ہوا ہے، عمران خان نے نظام کی اینٹ سے  اینٹ  بجادی۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ ایک کروڑ نوکریوں اور 50کروڑ گھروں کے دعوے جھوٹ نکلے،انتخابی اصلاحات کا بل پاس نہیں ہونے دیں گے۔