ڈالر اور سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ

275

کراچی: ملکی مبادلہ مارکیٹوں میں آج ڈالر کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جبکہ سونے کی قیمت میں بھی کمی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈاکر کی قدر 85 پیسے کم ہوکر 157 روپے 67 پیسے رہی، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 1 روپیہ 30 پیسے کم ہوکر 158 روپے پر آگئی ہے۔

دوسری جانب ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 800 روپے کم ہوئی ہے، سونے کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 9 ہزار 300 روپے ہوگئی ہے۔ جبکہ 10 گرام سونے کی قدر 680 روپے کم ہوکر 93 ہزار 707 روپے ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 2 ڈالر کم ہوکر 1783 ڈالر فی اونس ہے۔