کیا دو مختلف ویکسین کی خوراکیں لی جا سکتی ہیں؟

367

کیا دو مختلف ویکسین کی خوراکیں لی جا سکتی ہیں؟ اس اہم سوال سے متعلق سعودی وزارت ‏صحت نے وضاحت کر کے ابہام دور کر دیے ہیں۔

سعودی وزارت صحت کے مطابق ایک شخص دو الگ قسم کی کورونا ویکسین کی خوراکیں لے ‏سکتا ہے اور اس میں کوئی مشکل نہیں ہے۔

وزارت نے واضح کیا ہے کہ بین الاقوامی جائزوں میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو الگ قسم کی ‏خوراکیں لی جا سکتی ہیں اور اس کی اجازت ہے۔

سعودی قومی کمیٹی نے اس امر کی منظوری دی ہے کہ اگر کوئی شخص دو الگ قسم کی ویکسین ‏لگوانے چاہے تو اس میں کوئی دشواری نہیں ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا سے محفوظ رکھنے کے لیے کورونا ویکسینیشن کا عمل آب و ‏تاب کے ساتھ جاری ہے۔ جہاں ایک جانب عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ ویکسینز لگائی جارہی ‏ہیں تو دوسری جانب ممالک اپنے طور پر تیارکردہ ویکسینز بھی لگا رہے ہیں۔

اس وقت دنیا بھر میں سب سے زیادہ امریکا کی فائزر، آکسفورڈ کی ایسٹرازینکا، روس کی اسپوتنک ‏وی ، ماڈرنا، جانسن اینڈ جانسن کی ویکسین مقبول ہے۔

اس کے علاوہ چین کی سائنوفارم، سائینوویک اور کینسینو بھی بڑے پیمانے پر استعمال کی جارہی ‏ہے۔