الجزائر کے وزیراعظم عبدالعزیز اپنے عہدے سے مستعفی

261

الجزائر: شمالی افریقا کے ملک الجزائر کے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

الجزائر کے سرکاری میڈیا کے مطابق الجزائر کے وزیراعظم عبد العزيز جراد اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں جس کے بعد صدر عبد المجید تبون کے لیے نئی کابینہ نامزد کرنے کی راہ کھل گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق نئی حکومت کو دنیا میں تیل کی قیمت میں گراوٹ کی وجہ سے شدید مالی اور معاشی بحران کا سامنا ہوگا۔