ایک تولہ سونے کی قیمت 1لاکھ10ہزار100روپے ہو گئی

202

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت1785ڈالر پر مستحکم رہی تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بدھ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 800 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونے کی قیمت 1 لاکھ10ہزار100روپے ہو گئی جبکہ686روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 94 ہزار 393 روپے پر جا پہنچی ۔