سگنیفائی کیUV-C انفیکشن سے پاک نئی لائٹیں اور آلات متعارف

198

کراچی(اسٹاف رپورٹر)لائٹنگ میں عالمی رہنما کی حیثیت رکھنے والا سگنیفائی، پاکستان میں UV-C انفیکشن سے پاک نئی لائٹیں اور آلات متعارف کروا رہا ہے۔ SARS-COV-2 کو غیر فعال کرنے کے حوالے سے سگنیفائی کی UV-C لائٹنگ کے سائنسی اعتبار سے ثابت شدہ اثرات کی روشنی میں یہ لائٹ فضا، سطح اور اشیا ء کو انفیکشن سے پاک کرنے میں اہم ذریعہ ثابت ہو گی جو اسکولوں، دفاتر، خوردہ دکانوں، بینک، فٹنس مراکز، ہوٹلز، کھانے کی صنعت، گوداموں اور تقسیم کے مراکز اور دیگر اعلیٰ رابطوں والے مقامات کو انفیکشن سے پاک کرنے کے لیے مختلف طرح سے وسیع پیمانے پر اہم کردار ادا کر سکتی ہے۔