یو بی جی کے لیے ایس ایم منیر اور افتخار علی ملک لازم وملزوم ہیں،زبیرطفیل

652

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی بزنس کمیونٹی کے سب سے بڑی بڑی نمائندہ تنظیم یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے مرکزی رہنما اورایف پی سی سی آئی کے سابق سینئرنائب صدر محمدحنیف گوہر نے کہا ہے کہ ہم نے وزارت تجارت کے ماتحت ادارے ڈائریکٹر جنرل ٹریڈ آرگنائزیشن (ڈی جی ٹی او) کی جانب سے ایف پی سی سی آئی انتخابات برائے 2021 میں یو بی جی کے کامیاب صدارتی امیدوار خالد تواب کی کامیابی کااعلان کرنے میں دانستہ تاخیری حربے استعمال کرنے کے حوالے سے وزیراعظم پاکستان عمران خان، دواہم وفاقی وزراء اورکیبنیٹ کمیٹی کوحقائق سے آگاہ کردیا ہے اور ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن سمیت ڈی جی ٹی او کی بدعنوانیوں اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے ناصر حیات مگوں کی درخواست مسترد کیے جانے کے بعد ڈی جی ٹی اوکی جانب سے خالدتواب کی کامیابی کے اعلان نہ کرنے پر چیف جسٹس پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ڈی جی ٹی او اور ایف پی سی سی آئی کے الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز خالدتواب کی رہائشگاہ پر یو بی جی عہدیداران وممبران کے اعزاز میں دیے گئے عشائیہ سے خطاب کے دوران کیا ۔