کھپرو،صحافیوں کی شکایت پرتجاوزات کےخلاف آپریشن

336

کھپرو (نمائندہ جسارت) صحافیوں کے بار بار توجہ دلانے پر ڈی سی سانگھڑ نے نوٹس لے کرکھپرو میں تجاوزات کےخلاف سیون جی روڈ، سانگھڑ روڈ، میرپور خاص روڈ اور مین شاہی بازارمیں آپریشن کرنے حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی سی سانگھڑ سے بار بار شکایت کرنے پر ڈی سی سانگھڑ نے نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو فوراً ہدایت دی کہ شہر کے مسائل حل کیے جائیں، مختار کار نے تین دن پہلے وارننگ جاری کی تھی کہ اپنا سامان دکان میں رکھیں اور پھٹے اور دکیاں توڑ دی جائیں گی ورنہ انتظامیہ حرکت میں آئے گی۔ آج ٹیم کے ساتھ مختار کار عمر میمن، سی ایم او عبدالحکیم نصرانی،ڈی ایس پی کھپرو پیر اللہ رکھیو، ایس ایچ او کھپرو حاجی اسلم بلو ودیگر افسران بھی ساتھ تھے۔ شاہی بازار میں تجاوزاتکے خلاف کارروائی شروع کی گئی۔ جس میں شاہی بازار سے تمام تجاویزات ہٹادی گئی جبکہ دکیان بھی مسمار کی گئیں اور آئندہ ہر ہفتے چیک کریں گے آئندہ کے لیے سختی کے ساتھ جرمانے بھی عائد کیے جائیں گے۔کارروائی کو مو¿ثر بنانے کے لیے دوبارہ بھی آئیں گے۔ مختار کار عمر میمن نے واڈا گلی میں جو سامان باہر تھا وہ ٹرک میں لاد کر لے گئے ۔ دوسری جانبعوام نے شکایت کی کہ ہم کہاں جائیں ۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سب کے لیے برابر کا قانون نافذ کیا جائے۔