ہمیں اپنے لباس اور ثقافت پر ناز ہے، کوئی لبر ل ہمارا ترجمان نہ بنے، زرتاج گُل

716

اسلام آباد: وفاقی وزیر زرتاج گُل کا کہنا ہے کہ ہمیں اپنے لباس ، مذہب اور ثقافت پر ناز ہے، کوئی لبر ل اور کرپٹ ہمارا ترجمان نہ بنے۔

حکومتی خواتین نے وزیر اعظم کے بیان کی حمایت میں مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں  ملکہ بخاری اور کنول شوزب نے شرکت کی۔

ملکہ بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کی واحد علامت عمران خان ہیں، موجودہ وزیر اعظم نے عورتوں کے حقوق کے قوانین بنواکر منظور بھی کروائے۔

کنول شوزب نے قرآن پاک کی آیت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ سورۃ احزاب کی آیت نمبر 59میں اللہ تعالی نے اپنے محبوب محمد ؐ سے فرمایا کہ اے نبیؐ اپنی بیٹیوں ، بیویوں اور اہل ایمان عورتوں سے کہہ دیجئے کہ وہ اپنے اوپر اپنی چادروں کے پلو لٹکا لیا کریں تاکہ وہ پہنچان لیں جائیں اور ستائی نہ جائیں۔

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے غیر ملکی صحافی کو انٹر ویو کہتے ہوئے  کہاتھا کہ خواتین اگر مختصر لباس پہنیں گی تو لازما مرد متاثر ہوگا، جس کے بعد ملک کا لبرل اور آزاد مادر پدر طبقہ وزیر اعظم کی مخالفت میں اتر آیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کی حمایت میں کئی صارفین نے کہا کہ وزیر اعظم نے بطور مسلمان اُمت کی ترجمانی کی ہے، ہمارے معاشرے میں بڑھتے ہوئے عورتوں سے زیادتی کیسز کی  ایک بنیادی وجہ عورتوں کے مختصر اور چست لباس پہننا ہے۔