منی لانڈرنگ کیس: ایف آئی اے کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے تفتیش

190

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ(ن)کے صدر منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے روبرو پیش ہوگئے، ایف آئی اے کی 5 رکنی ٹیم نے شہباز شریف سے ایک گھنٹے سے زائد تک پوچھ گچھ کی۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف لاہور میں ایف آئی اے کے دفتر میں ڈائریکٹر ایف آئی اے پنجاب زون 1 ڈاکٹر رضوان کی سربراہی میں 5 رکنی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے۔ ان سے کم و بیش ایک گھنٹے پوچھ گچھ کی گئی۔ پوچھ گچھ مکمل ہونے کے بعد شہباز شریف میڈیا سے بات کئے بغیر تحقیقاتی ادارے کے دفتر سے واپس اپنی رہائش گاہ روانہ ہوگئے۔

واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو بھی ایف آئی اے نے طلب کررکھا ہے، ممکنہ گرفتاری سے قبل شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے گزشتہ روز ہی لاہور کی سیشن عدالت سے ضمانت کروالی تھی۔