آسٹریلیا میں چوہوں نے تباہی مچادی

420

مشرقی آسٹریلیا میں چوہوں نے تباہی مچا دی ہے۔

آسٹریلیا کی سب سے زیادہ آبادی والی ریاست نیو ساوتھ ویلز میں لاکھوں چوہوں نے کئی مہینوں سے تباہی مچا رکھی ہے ، فصلوں اور گھاسوں کو کھا رہے ہیں اور ساتھ ہی گھروں ، کاروباری اداروں ، اسکولوں ، اسپتالوں اور جیلوں میں بڑے پیمانے پر دراندازی جاری ہے۔

جگہ جگہ چوہوں کے پیشاب اور گلتے ہوئے گوشت کی بدبو پھیلی ہوئی ہے۔ لوگ بستروں پر چوہوں کے کاٹنے کی اطلاع دے رہے ہیں۔ چوہوں کی نعشیں ، اُن کے فضلات ، پانی کے ٹینکوں کو آلودہ کرنے اور بیماریوں کا سبب بن رہے ہیں۔

ایسے ہی وقت میں آسٹریلیا کی ایک جیل میں مرمتی کام جاری تھا جب چند چوہے جیل کے اندر گھُس گئے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب جیل انتظامیہ بجلی کی تاریں لگانے دیواروں اور چھتوں کی مرمت میں مصروف تھی۔

مقامی کمشنر پیٹر سیورین نے کہا کہ عملے کے لگ بھگ 200 افراد اور 420 قیدیوں کو فوری طور پر نیو ساؤتھ ویلز ریاست کی دیگر جیلوں میں منتقل کیا جارہا ہے گا۔

سیورین نے کہا ، “عملے اور قیدیوں کی صحت ، حفاظت اور تندرستی ہماری اولین ترجیح ہے لہذا ہمارے لئے یہ ضروری ہے کہ مسئلے کا فوری تدارک کیا جائے۔