ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار سے متجاوز

172

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 27 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 34 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 27 مریض انتقال کرگئے جب کہ 663 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 9 لاکھ 49 ہزار 838 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 452 ہے۔ اب تک 8 لاکھ 94 ہزار 352 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 141 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 346 ہے۔ صوبے میں 10 ہزار 659 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 25 ہزار 136 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 677 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 19 ہزار 553 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 344 اموات ہوچکیں۔ 3 لاکھ 7 ہزار 780 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 37 ہزار 147 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 205 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 274 اموات اور 1 لاکھ 30 ہزار 668 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 82 ہزار 394 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 1 ہزار 53 ہے۔ اسلام آباد میں 775 اموات ہوچکیں۔ 80ہزار 566 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 26 ہزار 673 جب کہ فعال کیسز کی 714 ہے۔ صوبے میں 301 اموات ہوچکیں۔ 25 ہزار 658 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 19 ہزار 979 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 432 ہے۔ آزاد کشمیر میں 573 اموات ہوچکیں۔ 18 ہزار 974 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 827 جب کہ فعال کیسز 149 ہے۔ گلگت بلتستان میں 108 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 570 مریض صحت یاب ہوئے۔