کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج میں روزانہ او پی ڈی کی جائے، ایڈمنسٹریٹر

172

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے لیے اقدامات کیے جائیں، ڈینٹل اسپتال میں روزانہ او پی ڈی کی جائے اور ڈینٹل اسپتال کا پرائیویٹ ونگ بنایا جائے جس میں مالی استطاعت کے حامل افراد کو علاج کی سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ آمدنی میں اضافہ ہوسکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے تعلیمی اور انتظامی معاملات کا جائزہ لینے کے لیے منعقد ہونے والے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ گریڈ۔17 سے 20 تک کے اساتذہ اور افسران کی تنخواہوں کا بیک لاگ ختم کیا جائے، محکمہ فنانس جولائی سے تنخواہوں کی مد میں دی جانے والی رقم میں ایک کروڑ روپے ماہانہ کا اضافہ کرے تاکہ یہ مسئلہ حل ہوسکے۔