سندھ حکومت نے کراچی کے لیے کوئی کام نہیں کیا، شہباز گل

256

کراچی : وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہےکہ سندھ حکومت  نے گزشتہ کئی سالوں سے صوبے پر حکمرانی کرتے ہوئے بھی کراچی کے لیے کوئی کام نہیں کیا،بلاول ہاوَس میں لگنے والی آگ پر بھی وفاق کی فائربریگیڈ نے قابو پایا تھا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز گل نے کہاکہ سندھ کے عوام کا پیسہ ماڈل ایان علی دبئی لےکرچلی گئیں، پیپلز پارٹی گزشتہ 17سالوں سے سندھ پر قابض ہے ، کراچی میں ہونے والی لوٹ مار کا حساب دے۔

معاون خصوصی نے مزید کہاکہ پرچی والا بچہ وزیراعظم بننے کے خواب دیکھ رہاہے جس کے ابھی نہیں آئے، پاکستان میں اب خاندانی  نہیں بلکہ عوامی سیاست ہوگی، پیپلز پارٹی سندھ کو ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کم سےکم پنجاب  اورخیبرپختونخواکے برابرتولائے۔

شہباز گل نے کہاکہ پیپلز پارٹی نے ملک میں 5سال حکومت کی لیکن بے نظیر کے قاتلوں کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی، اس کی بنیادی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سے لاشوں پر صرف سیاست ہی کی ہے۔