ہچکیوں سے فوری نجات اب چند سیکنڈ میں ممکن

413

سائنس دانوں نے ہچکیوں کا توڑ نکال لیا۔۔

HiccAway نامی یہ آلہ دراصل ایک اسٹرا ہے جو ہچکیوں کو فوری طور پر ختم کرنے کیلئے بنائی گئی ہے۔ اس کی ساخت انگیزی حرف L کی طرح ہوتی ہے۔ آدمی اس کے ایک سرے کو منہ میں رکھتا ہے اور دوسرے سرے پر سانس اندر کھینچنے کے دباؤ کو کم یا زیادہ کرنے کیلئے ایک والو لگا ہوتا ہے۔ جب آدمی اس اسٹرا کے ذریعے کوئی بھی مائع اندر کھینچتا ہے تو مائع کے اندر داخل ہونے کی شدت سے ہچکی ختم ہوجاتی ہے۔

اس آلے کی قیمت 14 ڈالرز ہے 2000 کچھ روپے ہے۔

امریکی شہر سان انتونیو میں یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ہیلتھ سائنس سنٹر میں ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر علی سیفی نے کہا کہ نتائج سے پتا چلتا ہے کہ 92 فیصد ہچکیوں کے کیسز میں آلہ 92 فیصد کامیاب رہا ہے۔ 203 میں سے 183 شرکا نے اس کے بہتر نتائج دیئے۔

سیفی نے گارڈین اخبات کو بتایا کہ یہ فوری طور پر کام کرتا ہے اور اس کا اثر کئی گھنٹوں تک رہتا ہے۔