سابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کر گئے

367

پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کےسابق سینیٹر عثمان کاکڑ انتقال کرگئے۔

ترجمان پی کے میپ کے مطابق عثمان کاکڑ کی دماغ کی شریان پھٹ گئی تھی اور وہ کراچی کےنجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔

سابق سینیٹرعثمان کاکڑ کا تعلق  بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ سے تھا، عثمان خان کاکڑ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اور صوبائی صدر تھے۔

سابق صدر آصف علی زرداری نے سابق  سینیٹر عثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ  سینیٹر عثمان کاکڑ بلوچستان کے عوام کے وکیل تھے،عثمان کاکڑ نے پارلیمان میں  بلوچستان کے عوام کی نمائندگی کی ۔

وزیر خارجہ   شاہ محمود قریشی نے سابق سینیٹرعثمان کاکڑ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئےغمزدہ اہل خانہ سے  ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

طبیعت ناسازی پر نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرے دوست عثمان کاکڑ انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں داخل ہیں  اور وینٹیلیٹر پر ہیں، اللہ رب العالمین سینیٹر عثمان کاکڑ کو شفائے کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائے انکو صحت عافیت سلامتی کیساتھ لمبی عمر دے۔