خواتین سے پرس چھینے اور تاجروں کو لوٹنے کے واقعات کا نوٹس لیا جائے، خالد قادری

195

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے مذہبی وسماجی رہنما محمد خالد قادری نے شہر بھر میں بڑھتی ہوئی وار داتوں پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے ڈی آئی جی حیدرآباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دن دہاڑے شہر میں چوری ڈکیتی‘ خواتین سے پرس چھینے اور تاجروں کو لوٹنے کے واقعات ہورہے ہیں مگر ضلعی انتظامیہ سب اچھا ہے کا راگ الاپ رہی ہے۔