سندھ کو مسلسل 73 سال سے ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حاکم لغاری

149

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھ سبھا کی جانب سے سندھ میں ناانصافیوں کیخلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر حاکم علی لغاری، محمد جمن انصاری، سلیم چنا ودیگر نے کہا کہ سندھ کو لاوارث بنادیا گیا سندھ پانی کمی کا شکار ہے، یہاں کی زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے، لوگ پانی کو ترس رہے ہیں جبکہ پیپلز پارٹی سندھ دشمن پارٹی ہے۔ انہوںنے کہا کہ غیر سندھیوں سے ملکیت، ووٹ کا حق واپس لیاجائے سندھ کو مسلسل 73 سال سے ظلم کا نشانہ بنایا جارہا ہے، روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کو اغوا کرکے غائب کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ پر ظلم وزیادتی کا یہ سلسلہ بند کیا جائے۔