ضلع وسطی کو کورونا ویکسین کی قلت کا سامنا ہے،شجاع صغیر

149

کراچی(پ ر)سربراہ تحریک ابن آدم ڈاکٹر شجاع صغیر خان کے علاوہ مرکزی رہنما اکرم قریشی ،ناہید خان،راجا عارف ،عامر ضیاء،رعنا محمد انیس اور دیگر نے نارتھ کراچی میں شیڈ اسپتال کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈاکٹر شجاع صغیر خان نے کہا کہ پورے ضلع وسطی میں کورونا ویکسین کی کمی ہے جس کی وجہ سے عوام کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور سندھ حکومت کورونا ویکسین کی ترسیل کو ہر ضلع میں یقینی بنائیں ،کیونکہ جو لوگ بیرون ملک سفر کرنا چاہتے ہیں وہ بغیر ویکسین کے سفر نہیں کرسکتے اور انہیں مشکلات کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبہ کو نقصان ہور ہا ہے، آن لائن طریقہ مروج نظام تعلیم کا متبادل نہیں ہوسکتا۔