طوفانی بارشیں ہوئیں تو سرجانی ڈوب سکتا ہے ،محمد یوسف

202

کراچی(پ ر) امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کے باجود صرف کاغذی اور نمائشی حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں ۔برساتی نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں ،گزشتہ سا ل کی طرح اس سال بھی حالیہ ممکنہ بارشوں سے یوسف گوٹھ،بسم اللہ ٹائون اور سیکٹر 4Bسرجانی ٹائون کے ڈوبنے کا خطرہ ہے۔ناکافی اقدامات کی وجہ سے سرجانی ٹائون ڈوبنے اور بڑے پیمانے پرمالی وجانی نقصان کا اندیشہ ہے۔ڈی سی غربی ہنگامی بنیادوں پر نالوں کی صفائی کے لیے اقدامات کریں۔