سندھ کو پیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں، پی ٹی آئی کا احسان نہیں ہے، مرتضی وہاب

238
 انتشار شدہ لوگ حکومت بچانے کیلئے فساد کی کوشش کررہے ہیں، مرتضی وہاب

کراچی: سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ سندھ کو پیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں، پی ٹی آئی کا احسان نہیں ہے، پی ٹی آئی نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، ہر وعدے پر یوٹرن لیا ہے،

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بیان پر درعمل دیتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اقتدارسے پہلے ایک کروڑ نوکریوں اور 50 لاکھ گھروں کا خواب دکھایا تھا، آئی ایم ایف نہ جانے کا اعلان کیا گیا تھا، پی ٹی آئی نے ایک وعدہ بھی پورا نہیں کیا، ہر وعدے پر یوٹرن لیا ہے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ حکومتی اراکین نے بجٹ اجلاس میں احتجاج کیا، پچھلے ایک سال میں صرف گدھوں کی پیداوارمیں اضافہ ہوا ہے۔

مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ سندھ کو آپ کو نظر انداز کریں اور باقی صوبوں کو ترجیح دیں، سندھ کو پیسے این ایف سی کے تحت ملتے ہیں، پی ٹی آئی کا احسان نہیں ہے، فوادچودھری نے کہا سندھ میں آرٹیکل 140 اے کا نفاذ ہونا چاہیے، کیا آرٹیکل 140 اے کا نفاذ صرف سندھ میں ہونا چاہیے باقی صوبوں میں نہیں۔