پولیس نے2 ڈاکوگرفتارکرلیے،60لاکھ روپے برآمد

136

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ایس آئی یوسی آئی اے پولیس نے پی آئی بی کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکوؤں کو گرفتارکرکے 60 لاکھ روپے، اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلی۔تفصیلات کے مطابق اسپیشل انوسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) سی آئی اے کراچی نے خفیہ اطلاع پر پی آئی بی کالونی میں نور ہوٹل ایریا کے قریب روڈ سے 2 ڈکیت محمد اکمل اور محمد مجاہد کو گرفتارکرکے اسلحہ،موٹرسائیکل اور نقد رقم60 لاکھ روپے برآمد کرلیے،پولیس کے مطابق ملزمان نے یکم جون 2021ء کوپی آئی بی کالونی کے علاقے بوہرانی روڈ جماعت خانہ کے قریب سے عمراسلام اور اس کے دوست کاشف سے 75 لاکھ روپے لوٹے تھے اور اس دوران مزاحمت پر کاشف کو زخمی بھی کیا تھا۔