قتل کاجرم ثابت ہونے پر مجرم کوعمرقید،10لاکھ جرمانہ

151

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڈل ٹرائل کورٹ شرقی نے ڈکیتی کی مزاحمت پر شہری کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا ، عدالت نے جرم ثابت ہونے پر عمر قید کی سزا سنادی۔ایڈیشنل اینڈ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حلیم احمد نے ملزم وقار کو عمر قید کی سزا کا حکم دیا، عدالت نے ملزم پر 10 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ کی قید سزا ہو سکتی ہے، جبکہ عدالت نے عدم شواہد پر شریک ملزم سکندر کو بری کر دیا۔