امریکا کی واپسی: افغانستان میں امن کی ذمہ داری صرف پاکستان کی ہی نہیں

221
باغی ارکان سے نظرثانی کی اپیل کرتے ہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  کا کہنا ہےکہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد خطے میں قیام امن کی تمام تر ذمہ داری کا بوجھ اکیلے پاکستان کے کندھوں پر نہیں ڈالا جاسکتا۔

میڈیا کوسے گفتگو کرتے ہوئے  وزیر خارجہ نے کہا  کہ افغانستان میں ایک طبقہ سارا ملبہ پاکستان کے حصےمیں ڈالنے کی کوشش کرتا ہے، افغانستان کے عوام نے اپنی حکومت کا تعین خود کرنا ہے،پاکستان امریکا کو فوجی اڈے نہیں دے گا،طالبان قیادت پاکستان میں نہیں امریکا میں ہے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر جیسے ایشو جنوبی ایشیا میں معاشی ترقی اور استحکام کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہیں، بین الاقوامی برادری کو اس طرف بھی فوری توجہ دینی چاہیے۔