عراق: مسلح افراد کی فائرنگ سے اینٹی کرپشن انچارج قتل

260
Iraq's Popular Mobilisation Forces (PMF) control one of the entrances to the Green Zone in Baghdad,Iraq May 26, 2021. REUTERS/Thaier Al-Sudani

عراقی گورنریٹ میسان میں انسداد کرپشن کے انچارچ محمد الشموسی کو نامعلوم مسلح افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا نے میسان پولیس کے ایک افسر کے حوالے سے بتایا کہ: “اینٹی کرپشن اور بدعنوان عناصر کیخلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے انچارج محمد الشموسی کو صوبائی دارالحکومت العمارہ میں نامعلوم مسلح افراد نے گولی مار کر ہلاک کردیا ہے۔”

ذرائع نے واضح کیا کہ الشموسی مدعی علیہان کی ابتدائی تفتیش اور ان کیخلاف تحقیقات مکمل کرنے کے اور پھر معاملات عدالتوں کے سپرد کرنے کے ذمہ دار تھے۔

دوسری جانب عراقی حکومت نے الشموسی کے قتل پر ابھی تک کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ آخری کرپشن کا کیس کرکک گورنریٹ میں ایک کمپنی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سمیت 15 سرکاری ملازمین کیخلاف تھا جن کی گرفتاری کا اعلان بھی ہوچکا تھا۔