میٹرو پاکستان کی جانب سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا گیا

218
میٹرو پاکستان کی جانب سے ورلڈ فوڈ سیفٹی ڈے منایا گیا

کراچی (سٹاف رپورٹر) میٹرو پاکستان نے عالمی تقریبات کے ایک حصے کے طور پر، اس سال کے موضوع ’’ صحت مند کل کے لیے آج محفوظ خوراک‘‘ کی تھیم پر ملک بھر میں اپنے اسٹورز پر فوڈ سیفٹی ڈے منایا۔ اقوام متحدہ اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ذریعہ وضع کردہ سالانہ تھیم کا مقصد فوڈ سیکیورٹی، انسانی صحت، معاشی خوشحالی، زراعت، منڈیوں تک رسائی، سیاحت اور پائیدار ترقی میں مدد فراہم کرنے پر توجہ مبذول اور متاثر کن اقدامات کرنا ہے۔میٹرو پاکستان نے عالمی موضوعات میں شامل معیار کے پہلووں پر زور دیتے ہوئے فوڈ سیفٹی کی اہمیت پر اپنی سپلائی چین میں آگاہی پیدا کرکے عالمی فوڈ سیفٹی ڈے منایا۔ جشن کے اس موقع پر، میٹرو پاکستان نے اپنی تنظیم کے اندر، فوڈ سپلائرز، اور Freshly شاپس پر کام کرنے والے عملے میں، خوراک کے تحفظ اور حفظان صحت کی تعمیل کو فروغ دینے کے لیے تربیت اور آگاہی سیشن منعقد کیا۔